لکھنؤ،17/ جون (آئی این ایس انڈیا) بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے چین کے ساتھ جھڑپ میں 20 ہندوستانی فوجی جوانوں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کو اب پوری ذمہ داری اور سمجھداری کے ساتھ ملک کے مفاد میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مایاوتی نے بدھ کے روز ٹویٹ کیاکہ لداخ میں چین کے ساتھ جھڑپ میں کرنل سمیت 20 ہندوستانی فوجی اہلکاروں کی شہادت کی خبر افسوسناک ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ہندوستانی حکومت دونوں ممالک کے مابین سرحدی تنازعات اور تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ہمیں اعتماد ہے کہ حکومت ہند صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لے گی اور یہاں تک کہ ایک انچ بھی زمین پر قبضہ نہیں کرنے دے گی۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس طرح کے نازک وقت میں پورا ملک حکومت کی کوتاہیوں کو فراموش کر کے متحد ہے۔ اب حکومت کو عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔